نگرا ن وزیر داخلہ بیان دینے سے پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا حشر دیکھ لیں،رانا ثناء اللہ

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو ‘زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی   بیان دینے سے پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے برداشت کیا، انہوں نے کہا نواز شریف پر جھوٹا مقدمہ بنا کر ملک اور عوام سے دشمنی کی، مسلم لیگ (ن) کے قائد اللہ کے رحم و کرم میں ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے میں بیان بازی کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، مسلم لیگ ن کے قائد نے جیلوں  کا سامنا کیا ہے، ان کی فکر کرنا چھوڑ دیں، اپنے کام پر توجہ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ فیصلہ وزیر داخلہ یا وفاقی حکومت کا نہیں، یہ عوام کا فیصلہ ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا