پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو ‘زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی بیان دینے سے پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے برداشت کیا، انہوں نے کہا نواز شریف پر جھوٹا مقدمہ بنا کر ملک اور عوام سے دشمنی کی، مسلم لیگ (ن) کے قائد اللہ کے رحم و کرم میں ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے میں بیان بازی کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، مسلم لیگ ن کے قائد نے جیلوں کا سامنا کیا ہے، ان کی فکر کرنا چھوڑ دیں، اپنے کام پر توجہ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ فیصلہ وزیر داخلہ یا وفاقی حکومت کا نہیں، یہ عوام کا فیصلہ ہوگا۔