رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے،انسداد دہشتگردی عدالت کا حکم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حاضری سے استثنی کی درخواست دی تھی، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
وفاقی وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی کے جج رانا زاہد اقبال خان نے جاری کیے، عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری گجرات کے انڈسٹریل تھانے میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے تھے، مقدمہ اگست 2022 میں درج کیا گیا تھا
گزشتہ سماعت پر پولیس نے مقدمہ خارج کرتے ہوئے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے برطرفی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ناقص تفتیش کے باعث کیس کے تفتیشی افسر، ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com