اے پی سی میں اتفاق رائے سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کریں گے ، رانا ثناء اللہ

اردو وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کسی جماعت کی عدم شرکت سے معاملے کو نہیں روکا جا سکتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کے لیے دو دن کی توسیع کردی گئی ہے، یہ قومی مسئلہ ہے اور تمام جماعتوں کو اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق رائے کے بعد حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، ان کے ہتھکنڈے پہلے بھی ناکام ہو چکے ہیں، عمران کو نہیں معلوم کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے، عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن گزارا۔ ، عمران خان کا مقصد سیاسی انتشار ہے، وہ ناکام ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com