اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد میں ٹی ایل پی رہنما شفیق امینی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ مذہب کی روک تھام کے لیے مشاورت سے لائحہ عمل طے پا گیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس سے ہر پاکستانی غمزدہ ہے، ایک بے گناہ خاتون کو نہ صرف غلط سزا دی گئی اور جیل میں بھی رکھا گیا ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت امریکہ کوخط بھی لکھے گی

حکومت اور تحریک لبیک معاہدے کی کاپی
وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کا ایک مطالبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تھا، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق طریقہ کار ٹی ایل پی کے سامنے رکھا تھا، اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قیمتوں میں واضح کمی کی جائے گی . ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔
حکومت نے ہمارے مطالبات مان لیے ہیں: شفیق امینی
اس موقع پر ٹی ایل پی رہنما شفیق امینی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، ہمارے مطالبات میں تحفظ ناموس رسالت، مہنگائی کا خاتمہ اور ڈاکٹر عافیہ کا مسئلہ شامل ہے، ہم نے اپنے مطالبات کے لیے دوبارہ امن مارچ کیا۔
شفیق امینی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا شکریہ کہ انہوں نے کروڑوں عوام کے جذبات کی قدر کی اور ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ غریبوں کی زندگی آسان بنانا ٹی ایل پی کا منشور ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم اس معاملے پر آگے بڑھیں گے۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا لانگ مارچ مطالبات کے حق میں کراچی سے اسلام آباد تک جاری تھا جسے حکومت نے جہلم کے قریب روک دیا۔