اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان جیسے جھوٹے، نااہل شخص کو ہم پر مسلط کیا۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حلقے میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں، حلقے میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے گی عوام کے ووٹ سے میں آؤں گا، تعمیر و ترقی اسی طرح جاری رہے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا ہے کہ ہم عوام کا پیسہ ایمانداری سے لگا رہے ہیں۔ میں نے ایک بھی سڑک نہیں بنائی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالا، انہوں نے دوسروں پر الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں کیا، عوام کو دوبارہ دھوکہ دیا گیا تو ہمیں لمبی سزا ملے گی۔