دفاعی علاقوں میں جانے والو ں کیخلاف کیس فوجی عدالت میں چلیں گے،رانا ثناء اللہ 

 

ا رد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دفاعی علاقوں میں جانے والو ںکیخلاف کیس فوجی  عدالت میں چلیں گے باقیوں کے متعلقہ عدالتوں میں چلیں گے ، نفرت کی سیاست کو ایک وائرس کی طرح معاشرے میں داخل کیا جا رہا ہے اور ایک پروگرام کے تحت پاکستان کی سیاست کو گندا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایک پروگرام کے تحت  قبضہ کی کوشش کی جارہی تھی

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سال سے مسلسل نفرت کی سیاست کر رہے ہیں، انہوں نے نفرت کی سیاست میں 25 مئی کو اسلام آباد پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ایک پروگرام کے تحت لوگوں کو پیٹرول بم بنانے کی تربیت دی گئی، عمران خان فتنہ ہے۔ اگر قوم نے اس فتنے کو نہ پہچانا اور نہ سمجھا تو یہ فتنہ قوم کو خطرے میں ڈال دے گا، اس سے پہلے کہ یہ فتنہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرتا، اس نے خود کو اور اپنی جماعت کو ایک حادثے سے دوچار کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر کل 499 ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں 5 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 80 فیصد ضمانت پر ہیں۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 3944 افراد کو گرفتار اور 88 مقدمات درج کیے گئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ ملٹری ایکٹ کا اطلاق عام شہریوں پر ہو رہا ہے، ملٹری ایکٹ کا اطلاق محدود علاقوں میں جانے والوں پر ہوتا ہے، انہیں بھیجنے والوں اور جانے میں مدد کرنے والوں پر، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور ملٹری ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔ وہاں انتہائی حساس اشیا بھی موجود تھیں، اگر جناح ہا ئوس سے اٹھائی گئی چیز کسی پڑوسی ملک نے استعمال کی تو کیا یہ سیاسی احتجاج ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی ملزم ممنوعہ علاقوں میں جاتا ہے اس کے لیے کوئی نیا قانون بنانے کی ضرورت نہیں، اس پر قانون موجود ہے، اس لیے اگر کوئی ڈیفنس سے متعلق علاقے میں داخل ہوتا ہے تو اس کا ٹرائل صرف سرکاری راز کے تحت ہو سکتا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com