اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ضمنی انتخابات میں کوئی ادارہ مداخلت نہیں کر رہا: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ادارہ جاتی مداخلت کے پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کوئی ادارہ مداخلت نہیں کر رہا، الزامات لگانا عمران خان کی عادت ہے، وہ پہلے بتائیں کہ مسٹر ایکس 2018 میں کیا کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آزادانہ نقل و حرکت اور وقار ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔
وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ 20 میں سے 16 نشستیں جیتے گی۔