205
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اس معاملے پر اب غور نہیں کیا جا سکتا ہم الیکشن میں جائیں گے
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے پہلے بھی تیار تھے، نواز شریف سمیت پارٹی کی اکثریت کا موقف تھا کہ عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی اجازت دی جائے، ہم الیکشن میں جائیں گے، ہم الیکشن میں حصہ لیں گے۔ الیکشن بھرپور طریقے سے لڑ کر کامیابی حاصل کریں گے
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے نواز شریف سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی انتخابی مہم کی قیادت کرنے کی اپیل کی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امید ہے نواز شریف پارٹی کی اپیل قبول کر کے واپس آجائیں گے، نواز شریف بھی واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔