اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس نےخواتین کے ساتھ ناروا سلوک پر شکوک و شبہات کو دور کردیا
، عمران خان سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کا کوئی شک تھا تو مصدقہ مجرم کی پریس کانفرنس نے ایسے تمام شکوک و شبہات کو دور کیا۔
If there were any doubts about women being mistreated in jails, this press conference from this certified criminal should remove all such doubts.
He is so obviously trying to cover up and preempt the horror stories about to break in the media.
Women have never been so… pic.twitter.com/ig06rvsdsl
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2023
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ رانا ثناء اللہ واضح طور پر میڈیا میں سامنے آنے والی خوفناک کہانیوں کو روکنے اور چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حکام کی جانب سے علی نواز اعوان کی رہائشگاہ کو منہدم کرنے اور ان کے گھر کے مرکزی دروازے کو گرانےکیلئےکی جانےوالی افسوسناک اور نہایت بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
ان کی ضعیف والدہ اور ان کی ہمشیرہ، معذوری کے باعث جن کا شمار خصوصی افراد میں ہوتا ہے، اس رہائشگاہ میں مقیم…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ ریاست نے کبھی بھی اتنا سلوک اور ہراساں نہیں کیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے۔