پی ٹی آئی احتجاج،اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کو خصوصی اختیارا ت دے دئیے گئے

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دئیے ہیں۔.

وفاقی وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔.
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت پنجاب رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دی ہے۔.
مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز اور ایف سی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کی مدد کریں گے۔.
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے فیصلہ کن احتجاج کا اعلان کیا ہے، 24 نومبر کو ملک بھر سے عوام اسلام آباد میں جمع ہوں گے اور احتجاج کریں گے۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca