246
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گویائی اور سماعت سے محروم لڑکی سے زیادتی اور قتل کیس میں ملزم کو 2 بار پھانسی اور 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
زیادتی کیس کی سماعت حیدرآباد سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے کی۔
عدالت نے ملزم عبدالرحمن کو دو بار پھانسی اور 15 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔
عدالت نے ملزم کواڑھائی لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف 16 دسمبر 2019 کو قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔