اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) جنرل ہیڈ کوارٹرز میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب کے باعث آج راولپنڈی کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔
راولپنڈی کے بعض علاقوں میں صبح ہوتے ہی موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہو گئی تھی اور اب مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب شہر میں صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹرو بس سروس آج بند رہے گی۔
میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس سروس دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی۔
موبائل سروس بند ہونے کے باعث راولپنڈی کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
موبائل کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث لوگ پریشانی کا شکار ہیں اوراپنے پیاروں سے رابطے کرنےمیں انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے