سابق پولیس افسر ڈھیری حسن آباد سے ملا، جہاں یہ گروہ بھیک مانگنے میں مصروف تھا.
پولیس نے گینگ کی 3 خواتین کو بھی حراست میں لیا جن میں دو بہنیں ثمینہ اور مریم بھی شامل ہیں جن کا تعلق سندھ سے ہے.
پولیس کے مطابق شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں.
واضح رہے کہ سابق پولیس اہلکار تسیم خالد نے 2006 میں راولپنڈی پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی، انہیں 2011 میں طویل غیر حاضری کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا تھا, سابق پولیس اہلکار کو بھکاری گینگ نے 2016 میں اغوا کیا تھا اور وہ اسمگلنگ میں ملوث تھا.
پولیس نے زیر حراست خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.