راولپنڈی ،ڈاکوؤں نے جوتوں کے تاجر کے ڈرائیور سے پونے پانچ کروڑ روپے لوٹ لئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )راولپنڈی ،تھانہ روات کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے جوتوں کے تاجر کے ڈرائیور سے پونے پانچ کروڑ روپے لوٹ لئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں مسلح ڈاکوؤں نے جوتوں کے تاجر شیخ اقبال کے ڈرائیور سے 4  کروڑ 5 7 لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں۔
واقعے کے حوالے سے شیخ اقبال نے بتایا کہ صدر کے علاقے میں ان کا جوتوں کا کاروبار ہے اور پراپرٹی کا کام بھی ہے۔ملزمان ڈرائیور سے رقم کا تھیلا چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری یہ نہیں بتاتا کہ اس نے اتنی بڑی رقم ڈرائیور کو نقدی کی صورت میں کیسے بھیجی۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں، جائے وقوعہ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی دیکھی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com