104 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مزید 4 ہاؤسنگ سوسائٹیز کا انفراسٹرکچر گرا دیا گیا
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مزید 4 ہاؤسنگ سوسائٹیز کا انفراسٹرکچر گرا دیا گیا
ڈی جی آر ڈی اے کے مطابق ٹاسک فورس نے چکری روڈ پر آپریشن کیا اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مین گیٹس، ڈیوائیڈرز، بل بورڈز اور بنکرز مسمار کر دئیے گئے۔
آر ڈی اے حکام کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف عوامی شکایات پر آپریشن کیا جا رہا ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں۔
ڈی جی آر ڈی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں، لوگ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے سے معلومات حاصل کریں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 2 روز قبل 11 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیرات کو مسمار کیا گیا تھا۔