اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)والد کے موبائل فون پر گیم کھیلنے والا بچہ ایک ہزار ڈالر سے زائد مالیت کا پیزا اور فرائز آرڈر کرنے پر مشکل میں پڑ گیا۔
امریکی ریاست مشی گن میں رہنے والے کیتھ اسٹون ہاؤس اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اپنے پورچ پر فوڈ ڈیلیوری کی سواریوں کو آتے اور جاتے دیکھا۔
تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے 6 سالہ بیٹے میسن اسٹون ہاؤس نے اپنے فون سے فرائز اور پیزا سمیت دیگر کھانے پینے کی کئی اشیا کا آرڈر دیا جس کا بل ایک ہزار ڈالر بنتا ہے۔
اتنا ہی نہیں بچے نے اپنے اکٹھے ہونے والے پیسوں سے ہر سوار کو دل کھول کر ٹپ بھی دی۔ بچے کے مطابق اس نے 115 ڈالر جمع کیے، جس میں سے صرف ایک سینٹ ٹپ کرنے کے بعد بچا تھا۔
بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے سبق ملا کہ بچوں کو موبائل فون نہ دیا جائے اور اگر دیا جائے تو بچے پر نظر رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے۔