مباحثے کیلئے تیار ، ٹرمپ کو شکست دینا چاہتی ہوں،کمیلا ہیرس نے سابق صدر کاچیلنج قبول کر لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کا چیلنج قبول کر لیا۔اپنے ایک بیان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مباحثے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سابق امریکی صدر کے ساتھ مباحثے کے لیے تیار ہیں، اور ڈونلڈ ٹرمپ کو مباحثے میں شکست دینا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو مباحثے کا چیلنج دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان 17 ستمبر کو ہونے والی بحث کے لیے تجاویز ہیں۔چند روز قبل ریاست نارتھ کیرولینا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تین چار ہفتے پہلے کہا جاتا تھا کہ کملا ہیرس بری سیاست دان ہیں اور اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی ہیں۔ کملا حارث صدر بنیں تو ملک تباہ ہو جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔