176
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملک سے غداری کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی۔
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علی وزیر اور ایمان مزاری کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ اجلاس میں ایمان مزاری کی تقریر کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیئے گئے جس میں استغاثہ نے ضمانت کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یو ایس بی کی رپورٹ نہیں آئی واقعہ کی فرانزک کرانا باقی ہے۔عدالت نے 30، 30 ہزار روپے کے عوض ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی۔