285
وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق آئندہ سال تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
ترجمان کے مطابق 16 دسمبر 2024 تک درست پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاسپورٹ درخواست کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کفالت سکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر اکٹھی کی جائیں گی۔