کھانسی کے شربت سے بچوں کی ہلاکت ، بھارتی کمپنی کیخلاف مقدمے کی سفارش

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )افریقی ملک گیمبیا میں پارلیمانی انکوائری کمیٹی نے کھانسی کے شربت سے 69 بچوں کی موت کے معاملے میں ایک بھارتی دوا ساز کمپنی کے خلاف مقدمہ چلانے کی سفارش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیمبیا میں بھارتی شربت سے 69 بچے ہلاک ہوگئے تھے
ایک پارلیمانی کمیٹی نے دہلی کی دوا ساز کمپنی میڈن فارماسیوٹیکلز کے خلاف ملاوٹ شدہ ادویات فروخت کرنے پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کئی ہفتوں کی تحقیقات کے بعد کمیٹی نے رپورٹ میں بھارتی کمپنی کی تمام ادویات پر پابندی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس شربت سمیت بھارت میں تیار ہونے والی چار ادویات کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ ان ادویات میں ایسے کیمیکل موجود ہیں جو انسانی زندگی کے لیے زہریلے ہیں۔

گیمبیا میں ہندوستانی دوا پینے سے 69 بچے گردے کو شدید نقصان پہنچنے سے ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب میڈن فارما نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ جبکہ بھارت میں اس کمپنی کی ادویات کے ٹیسٹ سرکاری لیبارٹریز سے کیے گئے ہیں جن میں ان دوائیوں کے ٹھیک ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ بھارتی حکام نے بھی عالمی ادارہ صحت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca