ریکارڈساز فتح؛ بھارتی کرکٹرز، کمنٹیٹرز پاکستان کی تعریف پر مجبور

اس میچ میں سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشل مینڈس نے 122 اور سمارا وکرما نے 108 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 49ویں اوور میں 345 رنز بنائے۔ 4 وکٹوں کے نقصان پرپہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیاعبداللہ شفیق نے اپنے پانچویں ون ڈے میں 113 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جب کہ محمد رضوان نے 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دونوں بلے بازوں نے ریکارڈ ہدف کے لیے 176 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان مخالف ٹویٹ کے لیے مشہور عرفان پٹھان نے لکھا کہ 50 اوورز کی کیپنگ اور پھر دباؤ میں اسپین اٹیک کے خلاف شاندار سنچری! رضوان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ عبداللہ شفیق کا کردار 50 اوور کے فارمیٹ میں اہم ہوتا ہے

سابق کرکٹر محمد کیف نے لکھا کہ رضوان نے اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور بولر کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔

وریندر سہواگ نے لکھا کہ کیا ہو گیا ہے! ابتدائی 2 وکٹیں جلد گنوانے کے بعد پاکستان نے ہدف کا تعاقب شاندار طریقے سے کیا، عبداللہ کی بیٹنگ اور رضوان کا اعتماد قابل تعریف ہے۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے لکھا کہ رضوان حقیقی معنوں میں پاکستان کے لیے میچ ونر ہیں، وہ کبھی ہار نہیں مانتے، پاک بھارت میچ کے لیے اچھا سیٹ اپ تیار کیا گیا ہے۔
سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے لکھا کہ سری لنکا کو معلوم تھا کہ وہ مشکل میں ہیں جب رضوان میدان میں زخمی ہوئے لیکن کیا شاندار کھیل ہے! زبردست
معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ عبداللہ شفیق تیز رفتاری کے خلاف ٹھوس اور اسپن کے خلاف آرام دہ اور پرسکون کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکلات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca