اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 2022 کے آخر تک بھارتی روپے میں
10.14 فیصدکمی ریکارڈ کی ہوئی-
ہندوستانی روپیہ 2021 کے آغاز میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 82.72 روپے سے گر کر
سال کے آخر تک 74.33 تک پہنچ گیا جسے 2015 کے بعد ڈالر کی بلند ترین قدر سمجھا جاتا ہے۔
اس قدر کمی کے بعد ہندوستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے ایشیائی کرنسیوں میں سب سے زیادہ کمی والی
کرنسی بن گیا ہے جب کہ جاپانی ین میں ہندوستانی روپے کے بعد ڈالر کے مقابلے ایشیا میں سب سے زیادہ کمی
ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق ہندوستانی روپے کی قدر میں کمی کی ایک وجہ روس اور
یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس کی وجہ سے ستمبر کی سہ ماہی میں
ہندوستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔