367
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، محکمہ برائے رہائش، ہاؤسنگ اینڈ کمیونٹیز نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عارضی رہائش گاہوں میں رہنے والے افراد کی تعداد 25 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اس سال مارچ میں 105,000 خاندان عارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 131,000 سے زائد بچے عارضی رہائش گاہوں میں رہ رہے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بے گھر افراد کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 14 ہزار خاندان ہوٹلوں میں قیام پذیر تھے یا بیڈ اینڈ بریک فاسٹ کرتے تھے۔ بزرگوں میں بے گھر ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔