حج واجبات کی پہلی قسط کی وصولی کاعمل شروع،رجسٹرڈ عازمین سے آغاز

وزارتِ مذہبی امور نے رواں سال حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ عازمین سے واجبات کی ابتدائی قسط کی وصولی کا عمل آج سے شروع کر دیا ہے، جو 9 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد، 11 سے 16 اگست کے دوران نئے خواہشمند افراد بھی حج کے لیے درخواست دے سکیں گے، بشرطیکہ نشستیں دستیاب ہوں۔

وزارتی ذرائع کے مطابق اس سال حج پیکیج کی قیمت اندازاً 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔ حج درخواستیں ملک بھر میں مقررہ بینکوں یا آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
ترجمان وزارت کے مطابق یہ مرحلہ "پہلے آئیں، پہلے پائیں” کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے، اور جوں ہی تمام نشستیں پر ہو جائیں گی، واجبات کی وصولی کو روک دیا جائے گا۔
مزید یہ کہ دوسری قسط کی ادائیگی کا عمل یکم نومبر سے شروع ہوگا۔ وزارت نے تصدیق کی ہے کہ اب دوبارہ حج پر جانے کی سابقہ پابندی اور عمر کی زیادہ سے زیادہ حد ختم کر دی گئی ہے، جس سے زیادہ افراد کو حج کی ادائیگی کا موقع مل سکے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔