ریڈ کراس غزہ میں یرغمالیوں کی مدد کرے، اسرائیلی وزیر اعظم کی اپیل 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں تک امداد پہنچانے کے لیے بین الاقوامی ریڈ کراس سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

 یہ اپیل اُس وقت سامنے آئی جب حال ہی میں دو اسرائیلی قیدیوں کی نئی ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں، جن میں انہیں شدید غذائی قلت اور خراب صحت کا شکار دکھایا گیا ہے۔ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد ریڈ کراس نے بھی اسرائیلی یرغمالیوں تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی بنیادی انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ نیتن یاہو نے زور دیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر یرغمالیوں کو فوری امداد دی جائے اور ریڈ کراس اپنا کردار ادا کرے۔
دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریڈ کراس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں، تاہم اس کے لیے چند شرائط رکھی گئی ہیں۔ ان کے مطابق، غزہ میں انسانی امداد کی روانی کو یقینی بنانا ہوگا اور ہر علاقے میں شہریوں تک خوراک اور ادویات کی فراہمی مستقل بنیادوں پر جاری رکھنی ہوگی۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل غزہ پر فضائی کارروائیاں مکمل طور پر بند کر دیتا ہے، تو اس کے بعد یرغمالیوں کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ حماس جان بوجھ کر یرغمالیوں کو بھوکا رکھتی ہے، اور واضح کیا کہ القسام بریگیڈ انسانی حقوق کے دائرے میں رہ کر کام کرتی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے، اور فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ اسرائیلی یرغمالی بھی غذائی قلت اور طبی سہولیات کے فقدان کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس صورتِ حال میں بین الاقوامی اداروں کے کردار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فریقین سے تحمل اور انسانی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔