سرخ لیکر عبور ہو چکی،اب یہودی یہودیوں کو ماریں گے ،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر لیپڈ نے تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرخ لکیر عبور کر لی گئی ہے۔

اگر ہم اپنے ہوش میں نہ آئے تو یہاں سیاسی قتل و غارت ہو گی، شاید ایک سے زیادہ یہودی یہودیوں کو قتل کر دیں۔لیپڈ شن بیٹ سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ رونن بار کے خلاف جاری آن لائن مہم کا حوالہ دے رہے تھے، جنہیں نیتن یاہو کی حکومت عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے اسے غیر جمہوری اقدام قرار دیا ہے۔اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ نے بھی رونن بار کی برطرفی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بار جلد ہی استعفیٰ دے سکتے ہیں لیکن لاپڈ کا کہنا ہے کہ ان کی علیحدگی کا عمل شفاف اور قانونی ہونا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر نے رونن بار کے خلاف سوشل میڈیا پر دی گئی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے اسکرین شاٹس بھی پیش کیے اور نیتن یاہو پر اس مہم کا ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا۔”نفرت نہیں، ہمیں ان اداروں کی حمایت کرنی چاہیے جو ملک کو محفوظ رکھے ہوئے ہیں،مثال کے طور پر 1995 میں وزیر اعظم رابن کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر نفرت کی داستان کو نہ روکا گیا تو تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com