حوالہ ہنڈی، ایرانی تیل کے کاروبار اور اسمگلنگ میں کون ملوث ہے؟تفصیلات وزیراعظم کوفراہم

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حوالہ ہنڈی، ایرانی تیل کے کاروبار اور اسمگلنگ میں کون ملوث ہے؟ افسران، سیاستدانوں اور ڈیلرز کی تفصیلات وزیراعظم ہاؤس کو فراہم کر دی گئیں۔
سرکاری ادارے کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے، رپورٹ کے مطابق بہتی گنگا میں ہر کوئی ہاتھ دھو بیٹھا ہے،

ایک سو کے قریب سرکاری اہلکار، 29 سیاستدان اور سینکڑوں ڈیلرز ہنڈی کے کاروبار، اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 722 کرنسی ڈیلرز ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں، پنجاب میں 205، خیبرپختونخوا میں 183، سندھ میں 76، بلوچستان میں 104، آزاد کشمیر میں 37 اور اسلام آباد میں 17 کرنسی ڈیلرز ہیں۔
ایران سے سالانہ دو ارب 81 کروڑ لیٹر سے زائد تیل پاکستان اسمگل کیا جاتا ہے، سرحدی علاقوں میں تیل کی اسمگلنگ میں 76 ڈیلرز ملوث ہیں، ملک بھر میں 995 پمپس ایرانی تیل فروخت کرتے ہیں، ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری اہلکار ملوث ہیں۔ جبکہ 29سیاستدان کاروبار سے وابستہ ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com