اوٹاوا میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم،سکھ برادری کی بڑی تعداد میں شرکت

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان کے حوالے سے ایک ریفرنڈم منعقد ہوا، جس میں 53 ہزار سے زائد سکھ شہریوں نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ریفرنڈم کے دوران سکھ برادری نے بھارت میں مبینہ جابرانہ اقدامات اور مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔

ریفرنڈم کا اہتمام علیحدگی پسند تنظیم  سکھ فار جسٹس” (SFJ) نے کیا تھا۔ تنظیم کے مطابق، شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد نے طویل قطاروں میں گھنٹوں کھڑے رہ کر ووٹ ڈالے۔ تنظیم کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے اس ریفرنڈم کو بھارتی حکومت کے اقدامات کے جواب کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کا مؤثر جواب صرف ووٹ اور عالمی احتساب کے ذریعے ہی دیا جا سکتا ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ 1984 کی سکھ نسل کشی کے بعد بھارتی حکومت پنجاب میں معاشی دباؤ اور استحصال کے ذریعے سکھ برادری کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی ایجنسیز پہلے ہی بھارتی نیٹ ورکس کی نشاندہی کر چکی ہیں جو مبینہ طور پر سکھوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

سکھ فار جسٹس کے مطابق، بھارتی ریاستی ظلم اور سیاسی دباؤ کے باوجود خالصتان تحریک عالمی سطح پر تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے۔ ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں سکھوں نے حصہ لے کر آزاد سکھ ریاست کے قیام کے مطالبے کے حق میں اپنا موقف ظاہر کیا، جس سے عالمی سطح پر سکھوں کی یکجہتی اور مطالبات کو مزید تقویت ملی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں