152
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی سپریم کورٹ کے جج کے خلاف شکایات جوڈیشری کمیٹی کو بھیج دی گئیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹس کلیئرنس تھامس پر نسل پرستی سے متعلق وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان نے جسٹس تھامس کے خلاف شکایات درج کرائیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹس تھامس پر ریپبلکن ڈونرز کے ساتھ لین دین کو ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔ ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس تھامس کو اٹارنی جنرل سے رجوع کیا جائے۔