107
پناہ گزینوں سے متعلق قانون سازی کے پہلے دور میں حکومت نے عددی فتح حاصل کی، اس بل کے حق میں 313 اور مخالفت میں 269 ووٹ آئے۔برطانوی سپریم کورٹ کی جانب سے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو روانڈا بھیجنے کے منصوبے کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد ووٹنگ کا مقصد بل کو اگلے مرحلے تک لے جانے کے لیے اراکین کی رائے حاصل کرنا تھا۔سر کیئر سٹارمر نے واضح کیا ہے کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو روانڈا اسکیم کو ختم کر دیں گے، یہ کہتے ہوئے کہ جو لوگ سیاسی پناہ حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں انہیں واپس اس ملک میں بھیج دیا جائے جہاں سے وہ آئے ہیں۔