274
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والا اسرائیل شدید اندرونی بحران کا شکار ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے ریزرو فوجیوں نے عدالتی ترامیم کے خلاف ملازمت سے برطرفی کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی فضائیہ کے 1,142 پائلٹس اور ملازمین نے ایک خط کے ذریعے اپنی ریزرو سروس ختم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ نئی قانون سازی اعتماد کو مجروح کرے گی اور ہماری رضامندی کے بغیر ہماری جانوں کو خطرے میں ڈالے گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس نے ملک کو بحران میں ڈال دیا ہے۔