آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کے مسودے کے نکات سامنےآگئے

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کے مسودے کے نکات سامنے آئے ہیں۔حکومت نے وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کا فارمولہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کیسے بنائی جائے گی، حکومت نے اس تناظر میں ڈھانچہ تیار کیا ہے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق وفاقی آئینی عدالت 7 ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں چیف جسٹس، آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور دو سینئر ترین جج ممبر ہوں گے۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت میں وزیر قانون، پاکستان کے اٹارنی جنرل اور بار کونسل کا نمائندہ شامل ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مجوزہ 26ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔
یہ اجلاس پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔. اجلاس کے دوران جے یو آئی نے مجوزہ مسودہ کمیٹی کو پیش کیا۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca