147
دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے آج سے شروع کی گئی رجسٹریشن 30 اپریل تک جاری رہے گی جب کہ یکم جولائی سے ٹیکس وصولی شروع ہو گی۔پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چھوٹے کاروباروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن کے لیے حمایت کا اعلان کر دیا۔ تاجر دوست اسکیم ایک سے زیادہ شہروں میں کام کرنے والے بین الاقوامی یا قومی کاروباروں پر لاگو نہیں ہوگی۔دوسری جانب فرنیچر کی تزئین و آرائش کے شو رومز، جیولرز، کاسمیٹکس اسٹور، گروسری، میڈیکل، ہارڈویئر، گوشت، سبزی اور پھل فروشوں کی رجسٹریشن ہوگی۔