286
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمند معتمرین کی رجسٹریشن آج سے شروع ہوگئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس سال دنیا بھر سے فرزندان توحید کی ریکارڈ تعداد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی زیارت اور عبادات کے لیے سعودی عرب پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مسجد نبویؐ کےقالین پر الیکٹرانک چپ نصب
کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد دنیا بھر سے مسلمان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جس کے باعث رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی میں زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ،لاکھوں عازمین رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کمیٹی برائے امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ مسجد نبوی میں اعتکاف کرنا چاہتے ہیں وہ زائرون ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔