ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ان کی فلم پنجابیوں کے لیے ہوگی جو بیرون ملک کینیڈا، امریکہ اور برطانیہ میں مقیم ہیں.
انہوں نے کہا کہ یہ فلم ایک محبت کی کہانی ہے اور وہ اس کے لیے فنکاروں کو کاسٹ کر رہی ہیں، ریحام خان نے کہا کہ وہ اپنی فلم میں نئے چہرے متعارف کرائیں گی اور انہوں نے فلم کی کہانی خود لکھی ہے.
واضح رہے کہ ریحام خان نے 2016 میں فلم جنان بنائی تھی جس میں ہانیہ عامر اور بلال اشرف نے ڈیبیو کیا تھا، یہ فلم بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق تھی.
77