اسلامی فوجی اتحاد اورپاکستان کا دہشت گردی سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایم سی ٹی سی کا 17 رکنی وفد 2 سے 6 فروری تک نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں انتہا پسند عناصر کے دوبارہ انضمام اور بحالی کے موضوع پر ایک ہفتہ کی تربیت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملیوں، انٹیلی جنس شیئرنگ، اور رکن ممالک کے درمیان صلاحیتوں کی تعمیر پر زور دیا گیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ اتحاد اسلامی دنیا میں استحکام اور انسداد دہشت گردی کے مربوط اقدامات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت پر اعتراف کیا۔ ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

خیال رہے کہ آئی ایم سی ٹی سی 43 ممالک پر مشتمل ایک فوجی اتحاد ہے جو دسمبر 2015 میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہوا، جس کا مقصد مسلم ممالک کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔ اس اتحاد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، افغانستان، مصر، اردن، قطر، فلسطین، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش اور دیگر مسلم ممالک شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں