اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوکرین کی جنگ سے متعلق سلامتی کونسل میں تمام روس مخالف یورپی قراردادوں کو مسترد کرتے ہوئے امریکی قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔
یہ قرارداد یوکرین اور یورپی یونین کی طرف سے پیش کی گئی مشترکہ قرارداد کے بعد پیش کی گئی جس میں یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی گئی اور روسی افواج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا۔کل قوام متحدہ نے یوکرین کی علاقائی سلامتی اور روسی افواج کے فوری انخلاء کی حمایت میں ووٹ دیا۔. یوکرین اور یورپی یونین کی قرارداد کو عالمی سطح پر بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔قرارداد کے حق میں 93 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس، بیلاروس، شمالی کوریا اور سوڈان نے امریکہ کے ساتھ مل کر قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔اس کے بعد سلامتی کونسل نے امریکہ کی طرف سے پیش کردہ ایک الگ قرارداد پر ووٹ دیا۔امریکی قرارداد میں یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے فوری خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں نہ تو روس کو جارح قرار دیا گیا اور نہ ہی دونوں طرف سے الزامات لگائے گئے بلکہ اسے یوکرین اور روس کے درمیان تنازع قرار دیا گیا۔قرارداد میں دونوں ممالک کے درمیان تنازع کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔روس نے قرارداد میں یورپی ترامیم کو ویٹو کر کے ان کی سختی سے مخالفت کی، جس کے نتیجے میں تمام روس مخالف ترامیم کو مسترد کر دیا گیا۔امریکی قرارداد کی حمایت امریکہ، روس، چین اور پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے 10 ارکان نے کی جبکہ فرانس، برطانیہ اور دیگر پانچ ارکان نے ووٹ ڈالنے سے پرہیز کیا۔