48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد ،خطے کو ایران اور امریکہ کا جہنم بنا دینگے،ایران

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو واضح انتباہ جاری کیا ہے

اگر جنگ شدت اختیار کرتی رہی تو پورا مشرق وسطیٰ ان کے لیے جہنم بن جائے گا۔ یہ اعلان ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کیا۔ذوالفقاری نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید جارحیت کو پورے خطے میں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایران کو شکست دینے کا خیال مخالفین کے لیے خود ایک گڑھا بن چکا ہے، جس میں وہ خود ہی دھنستا نظر آئے گا۔
ادھرامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے ہیں کہ وہ کسی معاہدے پر پہنچے یا ہرمز کے راستے کو کھولے، ورنہ اس کے نتائج قیامت خیز ہوں گے۔یاد رہے کہ ہرمز کی تنگی عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم راستہ ہے، اور ایران پر حملوں کے بعد یہ راستہ بند ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر اس گذرگاہ کو دوبارہ بند یا محدود کیا گیا تو عالمی توانائی کی مارکیٹ پر شدید اثر پڑ سکتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں