اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور شریف برادران پر ملک کو برباد کرنے میں سب سے آگے ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر ہوتے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک فلاحی ریاست بننے کی طرف گامزن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں تبدیلی نظر آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام تک رسائی کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو، مالی امداد بھی 1000 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی ہے۔
کابینہ کے حوالے سے الٰہی نے کہا کہ کوئی اختلاف نہیں اور صوبائی حکومت ڈیلیور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) عجیب باتیں کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ چیزوں کو مشکل بنا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حلف برداری کے معاملے پر گورنر سے خود رابطہ کیا اور گورنر کے علاوہ کسی سے بات نہیں کی۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے حوالے سے پرویز الٰہی نے کہا کہ انہوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے اور وہ ان سے کبھی بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شریفوں کے ساتھ 22 سال گزارے لیکن انہوں نے مجھے ڈیلیور نہیں کرنے دیا اس لیے میں نے انہیں چھوڑ دیا۔