اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کے نہ صرف سعودی عرب بلکہ باقی مسلم دنیا کے ساتھ بھی تعلقات کے لیے اہم ہے ،سعودی عرب کے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ہیں۔
شہزادہ ترکی الفیصل نے تھنک ٹینک چتھم ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا مؤقف ہے کہ ہم فلسطینیوں کے لیے نہیں بولیں گے، انہیں خود کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے قبل سعودی مملکت نے فلسطینی وفد کو بھی مدعو کیا تھا۔ بدقسمتی سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے نے یہ مذاکرات ختم کر د ئیے ۔سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام نہ صرف سعودی عرب بلکہ اسرائیل کے باقی مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات کے لیے بھی اہم ہے۔