ریلیف نہ مل سکا،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخوا ست مسترد

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے چند روز قبل پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کی معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا یا، سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت عدت نکاح کیس میں اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہیں، عمران خان توشہ خانہ اور سائفر کیسز 9 مئی کو لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں درج ہونے والے 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں ضمانت پر پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
ایف آئی اے نے ریاست مخالف ویڈیو ٹویٹ کرنے پر بانی پی ٹی آئی سے دو بار اڈیالہ جیل میں تفتیش کی۔ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی نیا مقدمہ درج نہیں ہوا۔ ادھر تحریک انصاف نے فیصلے کو چیلنج کر نے کا اعلان کیا ہے ، عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کوچیلنج کرینگے ہمارے پاس آپشن موجود ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca