69
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ریلیف ناممکن تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے ہمت نہیں ہاری۔
سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دوست ممالک کی مکمل حمایت شامل حال رہی ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور پاکستانی عوام نہیں بلکہ اقتدار کا حصول ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد پاکستان کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔. ایک سال میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے اتحادیوں کی کوششوں کا مرکز عوام کے مسائل کو حل کرنا تھا۔