اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزارت خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے نیا پلان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو جمع کرادیا۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
عالمی مالیاتی ادارے نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پاکستانی پلان مسترد کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 ارب سے زائد کی یہ رقم بل کی قسطیں وصول کرنے کے بعد واپس آئی پی پیز کو دی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف سے نئے پلان پر دوبارہ بات کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے نگراں حکومت کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے منصوبے کو مسترد کر دیا تھا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پلان میں کہا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کا اثر ساڑھے 6 ارب روپے سے کم ہوگا، آئی ایم ایف نے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اثر 15 ارب روپے سے زیادہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی استعداد پوری کرنے کا پلان بھی طلب کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے باہر نہ جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آئی ایم ایف سے 4 ماہ میں بل وصول کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔