اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فاروق نائیک کے ہمراہ رواں سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فاروق نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا بھی ذکر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
سماجی ویب سائٹ پر آفیشل اکاؤنٹ سے جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر کو لاہور اور 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ ان کا خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جلد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے 2020 میں پاکستان آنے کا ارادہ کیا تھا لیکن کورونا کی وبا کے باعث وہ پاکستان نہیں آسکے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اب وہ دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔