اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نامور اداکار، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ضیا محی الدین کے والد کو پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اور ڈائیلاگ رائٹر ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔
ضیامحی الدین کو 1962 میں فلم لارنس آف عریبیہ میں اداکاری کا موقع ملا، انہوں نے فلم لارنس آف عریبیہ میں یادگار کردار ادا کیا۔
ضیا محی الدین نے ‘ضیاء محی الدین شو کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی۔
حکومت نے 2012 میں ضیا محی الدین کو ہلال امتیاز سے بھی نوازا۔
ضیا محی الدین نے ایک پاکستانی ’’مجرم کون‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا لیکن وہ اس میدان میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران انہیں پی آئی ائے آرٹس اکیڈمی کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ۔ اسی دوران انہوں نے نامور رقاصہ ناہید صدیقی سے شادی کر لی۔
ضیا محی الدین نے پاکستان ٹیلی وژن سے جو پروگرام پیش کیے ان میں پائل، چچا چھکن، ضیا کے ساتھ اور جو جانے وہ جیتے کے نام سر فہرست ہیں ۔ وہ اپنی خوب صورت آواز میں اردو ادب کے فن پارے اپنی خوب صورت آواز میں پیش کرنے میں بھی اختصاص رکھتے ہیں 2004ء میں انہیں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا جہاں وہ آج بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔