معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق  ،ذرائع کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق سینئر وکیل پر 9 گولیاں چلائی گئیں، جس میں سے 6 گولیاں انہیں لگیں، گولی چلانے والے کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔