وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر میں تکرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی منگلا میں خطاب کے دوران آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے تکرار ہوگئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف منگلا میں ڈیم یونٹ 5 اور 6 کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے کہ کوہستان میں بجلی کے منصوبے کا اعلان کرنے پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے تلخی ہوگئی
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کی تقریر کے دوران بولنے کی کوشش کی جس پر شہباز شریف نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹھ جائیں، وہ بعد میں بات کریں گے تاہم وزیراعظم آزاد کشمیر خاموش نہیں ہوئے

دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے وا لی تکرار کی ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے منع کرنے کے باوجود آزاد کشمیر کے وزیر اعظم خاموش نہ ہوئے اور اپنی تقریر جاری رکھنے کی کوشش کیجس پر شہباز شریف نے انہیں دوبارہ کہا کہ آپ سے بات کروں گا۔

شہباز شریف نے دوبارہ تقریر شروع کی تو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم دوبارہ بولے، جس پر شہباز شریف نے ان سے کہا کہ میری بات سنیں، آزاد کشمیر کے لیے میں آپ سے بات کروں گا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے، نعروں اور دھرنوں سے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی کا سفر جاری نہیں رکھ سکتا۔ اس لیے نعرے نہ لگائیں بلکہ اپنے عمل سے قوم کے سامنے اپنی کارکردگی کا ثبوت دیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا