اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیر اعطم نے غزہ میں پولیو مہم کے دوران اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خبروں کی تردید کر دی ، انہوں نے کہا کہ غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے عام جنگ بندی کی خبریں غلط ہیں، اسرائیل صرف ویکسینیٹروں کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری سے گزرنے دے گا ۔عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی قبضے سے تباہ حال وسطی غزہ میں انسداد پولیو مہم شروع کر دی ہے تاہم قابض صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پولیو مہم کے دوران جنگ بندی کی خبروں کی تردید کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا، وسطی غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے عملے کی فہرست بھی جاری کردی گئی، وسطی غزہ میں کلینکس، اسکولوں اور دیگر مقامات پر بچے . پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان مقامات پر 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکتے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس نے غزہ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے پولیو مہم کے لیے جنگ بندی کی خبروں کی تردید کی ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے عام جنگ بندی کی خبریں غلط ہیں۔