43
اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)سیکورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی ہلاکت کی خبر کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین کی ہلاکت کا سوشل میڈیا پر چند افراد کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، مظاہرین کی ہلاکت کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔ .
سیکورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، گزشتہ رات پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں کوئی آتشیں اسلحہ استعمال نہیں ہوا۔